مرکزی حکومت نے آج پارلیمنٹ میں یقین دہانی کرائی کہ وہ پنجاب میں گوداموں سے بارہ ہزار کروڑ روپے کے غذائی اجناس کے غائب ہوجانے کے معاملے کی انکوائری کرائی گی۔
خوراک اور سول سپلائز کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے لوک سبھا میں وقفہ صفر میں کانگریس
کے ممبر پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کے ذریعہ اٹھائے گئے اس معاملے پر مداخلت کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی۔
مسٹر چودھری نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل سے 24اپریل تک پنجاب میں 84.79ٹن گیہوں کی آمد ہوئی ہے لیکن حکومت کی طر ف سے خریداری نہیں ہو پارہی ہے۔